ہیوسٹن: قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وابستہ افراد کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور نوجوان نسل کے لیے تعلیمی مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے آرگنائزیشن آف اسپینش اسپیکنگ آفیسرز کے زیرِ اہتمام "بوٹس، بیجز اینڈ بلنگ گالا” کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ہیوسٹن کی قانون نافذ کرنے والی کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی، جہاں خدمات انجام دینے والے افسران اور ان کے خاندانوں کو سراہا گیا، جبکہ طلبہ کی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں معاونت کے لیے اسکالرشپس بھی پیش کی گئیں۔

تقریب کے دوران گارشیا خاندان کی کئی نسلوں پر مشتمل خدمات کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ڈپٹی مارٹن گارشیا کو ان کی خدمات اور بہادری کے اعتراف میں کوریج ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ 10 طلبہ کو تعلیمی اسکالرشپس دی گئیں۔
تقریب میں شرکت کرنے والے مقررین نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی خدمات کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی تعلیم اور مستقبل میں سرمایہ کاری بھی معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

او ایس ایس او کی جانب سے افسران اور ان کے خاندانوں کی معاونت کے ساتھ نوجوان طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع پیدا کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔




