پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن (PAGH) اپنی سالانہ کمیونٹی سحریکا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ پروگرام 28 فروری 2026 کی رات 11:30 بجے سے شروع ہو کر یکم مارچ 2026 کی صبح 2:00 بجے تک جاری رہے گا۔اس سحری کے دوران شرکاء کو رمضان کے دوران مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے خشک راشن عطیہ کرنے کی بھی دعوت دی گئی ہے۔ آپ چاول، دالیں، تیل، ڈبہ بند اشیاء اور سیریل لا سکتے ہیں۔ پی اے جی ایچ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تقریب “کمیونٹی کی خدمت” کے مشن کا حصہ ہے جس کا مقصد ماہِ رمضان سے قبل ایک روحانی اور باہمی اتحاد پر مبنی ماحول میں خاندانوں کو یکجا کرنا ہے





