Houston Tribune

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English
Home Uncategorized

سالانہ افطار ڈنر، ہیوسٹن کی پہچان، بین المذاہب ہم آہنگی اور ثقافتی شمولیت کی علامت

webdesk by webdesk
مارچ 10, 2025
in Uncategorized
26th Annual Houston Iftar 2025: A Celebration of Faith, Unity, and Diversity
Share on FacebookShare on Twitter

ہر سال کی طرح اس بار بھی ہیوسٹن میں سالانہ افطار ڈنر کی تقریب ہوئی تو اس میں ہزاروں کمیونٹی ممبران، رہنما اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ یہ تقریب ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سعید شیخ کی قیادت میں منعقد کی گئی، جبکہ ہیوسٹن کے میئر جان وائٹمائر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جو اس دیرینہ روایت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

گزشتہ 26 برس سے یہ افطارڈنر منعقد کیا جارہا ہے اور ہیوسٹن میں پاکستانی بھارتی اور دیگر ایشیائی کمیونٹی کے مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہی نہیں افطار ڈنر میں ایک بڑی تعداد میں امریکی مہمان بھی شرکت کرتے ہیں۔ رواں سال بھی 50 سے زائد کمیونٹی تنظیموں نے اس میں شرکت کی۔ جس میں عرب کمیونٹی، بوہرہ کمیونٹی اور اسماعیلی کونسل شامل تھے۔ ہیوسٹن افطار، رمضان کی سب سے بڑی تقریب کے طور پر بین المذاہب ہم آہنگی اور ثقافتی شمولیت کی علامت بن چکا ہے، جو ہیوسٹن میں مختلف پس منظر رکھنے والے افراد کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، میئر جان وائٹمائر نے ہیوسٹن کی مسلم کمیونٹی کی مہمان نوازی اور اتحاد کی اقدار کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ  آج رات، مجھے 26ویں سالانہ رمضان  ڈنر میں ہزاروں افراد کے ساتھ شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا، جو ہیوسٹن کا سب سے بڑا افطار ہے۔ رمضان غور و فکر، روزے اور دعا کا مہینہ ہےایک روایت جو لوگوں کو ان کے ایمان اور ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے۔ میں ہیوسٹن کی مسلم کمیونٹی کی مہمان نوازی پر شکر گزار ہوں اور ان کے ساتھ یکجہتی میں کھڑے ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ درحقیقت یہ  تقریب صرف ایک اجتماعی افطار نہیں، بلکہ بقائے باہمی اور ثقافتی ہم آہنگی کی علامت بن چکی ہے۔ ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن ہیوسٹن، ٹیکساس اور کراچی، پاکستان کے درمیان ثقافتی، تعلیمی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے، تاکہ عالمی سطح پر تعاون اور افہام و تفہیم کو مضبوط بنایا جا سکے۔

Related Posts

wills high school
Uncategorized

ولس ہائی اسکول میں سکیورٹی سخت، طلبہ کی میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ

ولس، ٹیکساس: نئے تعلیمی سال کے آغاز کے بعد ولس ہائی اسکول میں اسلحے سے متعلق مسلسل واقعات کے بعد...

by webdesk
ستمبر 22, 2026
recent price
Uncategorized

ایران جنگ کے اثرات، ٹیکساس میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح کے قریب

ٹیکساس میں ڈیزل تقریباً 6 ڈالر فی گیلن، ہیوسٹن میں بھی قیمت 5.89 ڈالر تک پہنچ گئی؛ مہنگے ایندھن سے...

by webdesk
ستمبر 21, 2026
housto flood
Uncategorized

ہیوسٹن کی سیلاب سے نمٹنے کی نئی حکمتِ عملی پاکستانی کمیونٹی کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟

ہیوسٹن، ٹیکساس: ہیوسٹن میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے کئی دہائیوں سے نالوں، ڈرینج سسٹم، پانی روکنے والے تالابوں اور...

by webdesk
ستمبر 18, 2026
aerial image
Uncategorized

ہیوسٹن میں ہیلتھ کیئر تعلیم کے نئے مواقع، لیگیسی ایجوکیشن کا نیا کیمپس قائم کرنے کا اعلان

کیٹی فری وے پر 28 ہزار مربع فٹ پر مشتمل کیمپس کھولنےکا منصوبہ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے لیے بھی...

by webdesk
ستمبر 15, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Facebook Instagram

لنکس

  • ہوم
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • رازداری کی پالیسی

کیٹیگریز

  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز

تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں۔

No Result
View All Result
  • شہر نامہ
  • ثقافتی چوک
  • قانونی نکتہ
  • نوجوان نسل
  • رہنمائی
  • کلینڈر
  • شخصیات
  • ویڈیوز
  • English

© 2025 Houston Tribune